سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا

سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔

 بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سٹی کونسل کی 121 مخصوص نشستوں کے نتائج جاری کردئیے گئے

الیکشن کمیشن نے سٹی کونسل میں خواتین ، مزدور ، نوجوان ، اقلیت ، معذور اور خواجہ سرا کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔

فہرست کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں میں پیپلز پارٹی کو 34 ، جماعت اسلامی کو 29 ، تحریک انصاف 14 ، مسلم لیگ ن 3 اور جے یوآئی 3 نشستیں حاصل کی ۔

نوجوان کی مخصوص نشستوں میں سے  پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ ایک نشست ملی ۔

مزدوروں کے لئے مختص نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ ایک نشست ملی ۔

 اقلیتوں کے لئے مخصوص کوٹے میں سے  پیپلز پارٹی کو 5 ، جماعت اسلامی کو 4 ، پی ٹی آئی کو 2 اور ن لیگ ایک نشست ملی معذور افراد کی مخصوص نشستوں میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے ۔

خواجہ سراؤں کے کوٹے سے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست ملی ہے