گورنر سندھ
کا مران ٹیسوری کہتے ہیں۔ ہم خود مل کر کام کرنا ہوگا ۔ کوئی مسیحا نہیں آئے گا ۔
حکومتیں وہ کام نہیں کررہیں جو انہیں کرنا چاہئے ۔
گورنر سندھ
کامران خان ٹیسوری نےباغ ابن قاسم اربن
فوریسٹ کا افتتاح کردیا ۔ گورنر سندھ
کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ درخت ضرور لگائیں اور ان کی حفاظت بھی کریں۔درختوں کی
حفاظت کر کے ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے
مقابلہ کر سکتے ہیں۔حکومتیں وہ کام
نہیں کر رہیں جو ان کو کرنا چاہئے۔قوم کو ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کے
خواب دکھائے گئے
کراچی ملکی
معیشت کا حب ہے ، شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ مسائل کے حل کیلئے ہمیں
منظم منصوبہ بندی کرنی ہو گی ۔کوئی مسیحا نہیں آئے گا ،ہمیں ہی ایک دوسرے کا مسیحا
بننا ہوگا،
کامران ٹیسوری
کا کہنا تھا گورنر ہاوس میں 50ہزار بچوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرنے کااہتمام کیاہے
۔اب تک ویب سائٹ پر 4لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہوگئے ہیں