کراچی میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری۔
حلقہ
این اے دوسوسینتیس کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر کیمروں کی غلط سمت میں تنصیب۔
خلاف ضابطہ سیاسی جماعت کی جانب سے ووٹرزکو
ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی بھی شکایت۔
حلقہ این اے دوسو انتالیس میں پولنگ ایجنٹس کی
عدم موجودگی کے باعث پولیس کی نگرانی میں بیلٹ بکس سیل کیے گئے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر ضمنی
انتخابات کے موقع پر کچھ پولنگ اسٹیشنز سے
ضابطہ کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
حلقہ این اے دو سو سینتیس
کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن نمبر انتالیس پرسی سی ٹی وی کیمرے غلط پوزیشن پرنصب
کردیئے گئے۔
کیمروں کی ریکارڈنگ انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے قابل استعمال نہیں رہی۔
پریزائیڈنگ
آفیسر کےمطابق انہوں نے ڈی آر او کو
آگاہ کر دیا۔
صوبائی
الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ہم نیوز کی خبر پر کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔
کہا یہ
ڈی آر او کی ذمہ دار ی ہے۔
دوسری جانب
حلقہ میں ایک سیاسی جماعت کی جانب سے خلاف ضابطہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک
لانے کے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی شکایت بھی سامنے
آئی ہے۔
ادھر حلقہ این اے دوسو انتالیس میں پولنگ ایجنٹس
کی عدم موجودگی کے باعث پولیس کی نگرانی میں بیلٹ بکس سیل کیے گئے ۔
سیکیورٹی
کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن میں دس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ
تما م انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب
ہیں۔