کھانا کیسے پکائیں؟

عرفان علی عرفان علی

کھانا کیسے پکائیں؟

کھانا کیسے پکائیں؟ لیاری میں خواتین  نے گیس کی بندش پر  چولہے اور گیس سلینڈر سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔


لیاری  کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش نے مکینوں کا جینا دشوار بنادیا۔  لیاری مندر ہ محلہ کی خواتین  گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑک پر آگئیں۔ چولہے اور گیس سلینڈر سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کئی سال سے علاقے میں گیس نہ ہونےکےبرابرہے۔ گیس نہیں آرہی لیکن بل پورے آرہے ہیں۔