نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری چار روزہ تربیتی کیمپ جمعہ کو ختم ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ہفتے کو دبئی روانہ ہوگی۔ دبئی میں باؤلنگ کوچ مورنی مورکل بھی پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن،، تیسرے روز بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ جوائن کرلیا۔
کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ بورڈ میں جو ہورہا ہے اس کے بجائے فٹنس پر فوکس کرنا اہم ہے۔ سرفراز احمد نے اچھی سیریز کھیلی تھی وہ ٹیم میں ہونے چاہیئیں۔۔ ہمارا فوکس کسی ایک ٹیم پر نہیں ہے۔
پاکستانی ٹیم ہفتے کو دبئی روانہ ہوگی۔ جہاں باؤلنگ کوچ مورنی مورکل بھی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کولمبو میں 16 جولائی سے ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو ٹیم ہمبنٹوٹا میں وارم اپ میچ بھی کھیلے گی