سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔

نزاہت خان نزاہت خان

 سی پیک پر کام  کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی   پر کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔

سندھ کے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز  کا کہنا ہے سی پیک پر کام  کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی   پر کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔

 صوبہ میں فورنزک لیب کی تعمیر کا کام تیز  کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران صوبائی  وزیر داخلہ و جیل خانہ جات حارث نواز کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کا تعارفی اجلاس ہوا۔

سیکریٹری داخلہ  نے نگران وزیر داخلہ کو محکمہ کے امور اور کارکردگی  سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری داخہ کا کہنا تھا سندھ  میں بتیس  انسداد دہشت گردی   عدالتیں کام کر رہی ہیں۔

ملیر جیل میں چرچ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا  محکمہ داخلہ تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئیے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائے۔

سی پیک پر کام  کرنے والے چینی باشندوں کی   سیکیورٹی   پر کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں۔

امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کے لئیے  محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے یقینی اقدامات کریں۔