صحافی جان
محمدکےقاتلوں کی گرفتاری کےسلسلےمیں صحافیوں نے نگراں وزیرداخلہ سندھ سے ملاقات کی
۔
بریگیڈئیرریٹائر حارث نوازنےکہاکہ تحقیقات کومیرٹ
پر مکمل کیاجائےگا۔
صحافی جان
محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے صحافیوں نےنگراں وزیر داخلہ بریگیڈئیر
ریٹائر حارث نواز سے ملاقات کی ۔
وفد میں
صحافیوں کی مختلف تنظیموں کے اراکین شامل تھے۔
وزیر داخلہ سندھ نےکہاکہ انکوائری کو میرٹ پر
مکمل کیا جائے گا اور تفتیش کی پیش رفت سے میڈیا کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائیگا۔
شہید صحافی
کے پسماندگان کی مالی معاونت کے سلسلے میں ایک کروڑ روپے کا چیک بھی حکومت سندھ کی
جانب سے ورثاء کو دیا جا رہا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ نےکہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف
منظم مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خاتمہ کے لئیے پولیس
اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے ٹار گٹ آپریشن شروع کیا
جا رہا ہے۔معاشرہ سے منشیات کے خاتمہ کے لئیے عملی اقدامات کئیے جا رہے ہیں۔