کراچی نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سپارک (SPARC) کے تحت مچھرکالونی میں منعقدہ تقریب

عرفان علی عرفان علی

کراچی نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سپارک (SPARC) کے تحت مچھرکالونی میں منعقدہ تقریب

کراچی نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سپارک (SPARC) کے تحت مچھرکالونی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔


 سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف چائلڈ کی جانب (سپارک) کی جانب منعقدہ تقریب میں ہنرمند بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بچوں کی جانب سے پیش کردہ ٹیبلوز کو سراہا اور اپنی نشست سے کھڑے ہوکر خوب داد دی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپارک کی مینیجر شمائلہ مزمل نے ادارے اور علاقے کے مسائل سے متعلق احوال بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ عاقے میں کوئی پولیس چوکی، کالج یا تعلیمی ادارہ موجود نہیں ہے، علاقے میں موجود واحد سیکنڈری اسکول میں داخلوں کی تعداد انتہائی کم ہے، ہم نے بچوں کو صحت مند و باہنر ماحول فراہم کرنے کے لیے کھیلوں، سلائی کڑھائی اور دیگر مصروفیات فراہم کی ہیں۔


 نگراں وزیر ڈاکٹر سعد خالد نے مچھر کالونی جیسے علاقے میں نچلی سطح پر کام کرنے پر اسپارک کی تعریف اور کہا کہ تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وہ وزیر تعلیم سے بات کریں گے جبکہ صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے بحیثیت وزیر صحت خود ذمہ داری لیتا ہوں۔


 انھوں نے کہا کہ خواتین ہماری معیشت کا اہم جز ہیں، خواتین کی شراکت کے بغیر ہر معاشرہ نامکمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں ڈیڑھ سو سال بعد خواتین کے حقوق کی بات کررہی ہیں جبکہ ہمارا دین 14 سو سال قبل خواتین کے حقوق واضح کرچکا ہے۔


 انھوں نے کہا کہ علم کے بغیر عمل اور عمل کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ترقی کے لیے ہمیں بحیثیت قوم بدلنے سے پہلے انفرادی طور پر خود کو بدلنا ہوگا۔ ڈاکٹر سعد خالد نے ٹیبلوز پیش کرنے والے بچوں کے لیے فی بچہ دس ہزار روپے اور بچوں کے ٹیبلوز کی بہترین تیاری کروانے پر ٹیچر کے لیے بھی 20 ہزار روپے اپنی جیب سے دینے کا اعلان کیا۔


 انھوں نے یقین دلایا کہ بچوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔