کراچی میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم کا سندھ کا دورہ۔ امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے تحت صوبہ میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے انیس سے اکیس نومبر تک شمالی سندھ کا دورہ کیا۔انہوں نے خیرپور میرس کے اسکول میں جدید ترین سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کی لیب کا افتتاح کیا۔یہ اسٹیم لیب دی داؤد فاؤنڈیشن کے تعاون سے امریکی قونصلیٹ کے پبلک ڈپلومیسی گرانٹ کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ اسکول یو ایس ایڈ، سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعمیر کیے گئے ایک سو چھ اداروں میں سے ایک ہے ۔ امریکی قونصل جنرل نے سچل سرمست لائبریری میں اکیڈمی فار ویمن انٹرپرینیورز کی شرکاء سے ملاقات کی۔اسکاٹ اربم سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں انگلش ورکس پروگرام کے ڈیڑھ سو طلباء سے بھی ملے ۔ کراچی میں امریکی قونصل جنرل یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بھی گئے۔ وہ جیکب آباد میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے پانی کےفلٹریشن پلانٹ بھی گئے، جہاں سے چودہ ہزار سے زائد گھرانوں کو صاف پانی فراہم کرتا ہے۔