کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ کی زد میں آکر سات سالہ مریم ثاقب نامی بچی جاں بحق ہوگئی،والد کے ہمراہ بچی گاڑی میں اسکول جاری تھی ،،
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبد اللہ چاچڑ کے مطابق تیموریہ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد مریم کے والد ثاقب کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے،،
ثاقب گاڑی میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے، مریم گاڑی کے پچھلی نشست پر بیٹھی تھی، اچانک گولی سر میں آکر لگی،،
والد نے پولیس کو بتایا کہ روڈ کی دوسری جانب ملزمان فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھے گئے،
ممکنہ طور پرنامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا،
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کر رہے ہیں، گولیوں کے خول بھی ڈھونڈ ے جارہے ہیں،
دوسری جانب اہلخانہ بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال سے لیکر گھر روانہ ہوگئے ہیں