فاطمہ پھرڑو کانفرنس، آرٹس کاؤنسل سکھر میں منعقد کی جائے گی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

فاطمہ پھرڑو کانفرنس، آرٹس کاؤنسل سکھر میں منعقد کی جائے گی۔

فاطمہ پھرڑو ایک روزہ کانفرس سکھر میں ہوئی جس میں وومنز ایکشن فورم کی میٹنگ ہوئی ۔

امر سندھو نے شرکاء کو کانفرنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا۔

فاطمہ پھرڑو کانفرنس، آرٹس کاؤنسل سکھر میں منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس میں کیس کے متعلقہ پولیسں افیسرز، وکیل، ایکٹوسٹ، میڈیا پرسنزاور مختلف تنظیموں اور شخصیات کانفرنس میں شرکت دینے کے لیئے دعوت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کانفرنس میں فاطمہ پھرڑو قتل کیس کے علاہ فضیلہ سرکی، پریا کماری ، اور وارہ میں گینگ ریپ کی شکار نازیہ چانڈیو کے ورثاء کی شرکت کو لازم بنایا جائے گا تاکہ وہ خود براہ راست بات کر سکیں .

سندہ میں عورتوں کی حقوق پہ کام کرنے والی تمام تنظیموں کو دعوت دی جائے گی جو اجتماعی جدوجھد پ یقین رکھتے ہوئے عورتوں کی تحریک کا حصہ بننے پہ آمادہ ہیں۔ یہ آپ سندہ کانفرنس ہے لہذا خواتین کے حقوق پہ کام کرنے والی تمام تنظیموں کو بلاتفرہق مرد و عورت دعوت دی جائے گی۔

سندہ میں بالخصوص اپر سندہ میں ریاستی اداروں کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے مقامی پیروں، سرداروں ، وڈیروں اور جاگیر داروں کے جرگوں اور فیصلوں کی وجہ سے صنفی تشدد میں اصافہ ہو اہے لہذا وومنز ایکشن فورم خواتین مخالف ان غیر قانونی جرگوں اور عورت مخالف رسوم رواجوں اور تقدس کے نام پہ عورتوں سے جبری کام لیے کی روایت کی نہ صرف حوصلہ شکنی کے لیئے ایسی اجتماعی حکمت عملی اور نیٹ ورک چاہتی ہے جس سے ان کو عملن قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔


وومنز ایکشن فورم تما خواتین حضرات کی مشاورت بھی چاہتی ہے کہ وہ کسی بھی ذریعے اپنی مشورے انباکس کر سکتے ہیں کہ ان کو اس کانفرنس کا حصہ بنایا جائے۔