صوبے میں ایک بارپھرگورنرراج لگانےکی بازگشت۔۔
تحریک انصاف کےرہنما خرم شیرزمان کہتےہیں کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانےکیلئےسندھ
حکومت نےکراچی میں کاروبارکوبند کردیا۔۔ تاجروں کےمسائل حل کرنے کیلئےکوشاں ہیں ۔وزیراعظم سےدرخواست
ہےکراچی کےمسئلےپرمداخلت کریں۔
کراچی میں
لاک ڈاؤن۔۔ احتجاج کرتےتاجروں سےاظہاریکجہتی کیلئےپی ٹی آئی کراچی
کےصدررہنماؤں کےہمراہ لائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ سندھ حکومت پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہا
کہ ناکام سندھ حکومت نے نااہلی چھپانےکیلئےلاک ڈاؤن لگادیا۔ ساتھ ہی گورنرراج کا
بھی تذکرہ کرڈالا۔۔
خرم شیرزمان نےکہا کہ
ہم تاجروں کےساتھ ہونےوالی زیادتی پراظہار یکجہتی کیلئےآئےہیں۔ دنیا بھر میں وزیراعظم
کےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی تعریف ہوئی ،،لیکن یہاں ان سے بدلہ لینے کیلئے کراچی کو بند
کردیا گیا۔۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی زیادتیوں
کا سلسلہ جاری ہے۔ہمیں کاروبار بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور لاک ڈاون
کردیا گیا۔