نومبر اسٹاک مارکیٹ کے لئے تاریخ ساز۔ایک کے بعد ایک تین نئے ریکارڈ

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 نومبر اسٹاک مارکیٹ کے لئے تاریخ ساز۔ایک کے بعد ایک تین نئے ریکارڈ


نومبر اسٹاک مارکیٹ کے لئے تاریخ ساز۔ایک کے بعد ایک تین نئے ریکارڈ۔ اسٹاک مارکیٹ گیارہ سو انتیس پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار چون ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ پر ریکارڈ بنارہی ہے۔آج کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ گیارہ سو انتیس پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار پچپن ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی۔ انڈیکس دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے نئی تاریخی بلندی پچپن ہزار، تین سو اکیانوے پوائنٹس پر ہوا۔نومبرمیں تیسراموقع ہےجب مارکیٹ نےتاریخی ریکارڈ بنایاہے۔ پہلے تین نومبرکومارکیٹ ترپن ہزارسےاوپرگئی۔ چھ نومبرکومارکیٹ نے چون ہزارکی نفسیاتی حد کوعبورکیا اور اب مارکیٹ پچپن ہزارسےزائد پوائنٹس تک بڑھ چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں آئل ، کیمیکل ، گیس اور آئی ٹی سیکٹرکے شعبوں میں کاروبار دیکھاگیا ۔جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔