سابق گورنراسٹیٹ بینک عشرت حسین کا کہنا ہےکہ سب سے بڑامسئلہ غربت ہے۔ مہنگائی نے مڈل کلاس لوگوں کوغربت کی لکیرسے نیچے دھکیل دیاہے۔ اسلامی بینکاری کومقاصدشریعہ کےساتھ جوڑناہوگا۔ سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ اینڈاسلامک فنانس کےعنوان سےساتویں عالمی اسلامک بیکنگ اینڈفنانس کانفرنس کاانعقاد ہوا۔کانفرنس میں بینکوں کےمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔
سابق گورنراسٹیٹ بینک عشرت حسین کا کہنا تھاکہ سب سے بڑامسئلہ غربت ہے ۔مہنگائی نے مڈل کلاس لوگوں کوغربت کی لکیرسے نیچے دھکیل دیا ہے۔اسلامک بینکاری کومقاصدشریعہ کےساتھ جوڑناہوگا،،
دیگر مقررین نے کہا کہ اسلامک بینکاری کاحجم ہرسال بڑھتاجارہاہے۔ پاکستان میں کنونیشنل بینک اسلامک بینکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسلامی بینکاری کاپاکستان میں مجموعی حجم ساڑھے 3کھرب روپے سے بڑھ چکاہے۔ کامیاب کانفرنس کامقصد اسلامک بینکاری کوملک میں فروغ دیناہے۔ اسٹیٹ بینک نے اسلامک بینکاری میں 5بینکوں کوڈیجیٹل بینکنگ کالائیسنس جاری کیاہے۔ وفاقی شریعہ کورٹ کےفیصلے کےبعد اسٹیٹ بینک اسلامی بینکاری کےلیئے سنجیدہ فیصلے کررہاہے۔۔۔