کراچی کے علا قے صدر ریگل چوک کے قریب فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا


کراچی کے علا قے صدر ریگل چوک کے قریب فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا

کراچی کے علا قے صدر ریگل چوک کے قریب فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا،پولیس نے واردات کو  ذاتی رنجش کا نتیجہ ،زخمی افراد نے بھتے کی عدم ادائیگی کا شاخسانہ قرار دے دیا ، ممکنہ طور پر فائرنگ میں ملوث ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

صدر ریگل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور بعد میں ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دیا، پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹا کورٹ سے واپس آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا،زخمی  باپ بیٹا  کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں  اور  متعدد افراد سے ان کا رقم کے لین دین پر تنازع چل رہا ہے۔ زخمی افراد نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گینگ وار کے احمد علی  مگسی گروپ کی جانب سے 50  لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیا گیا تھا، واردات سے متعلق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دو مشتبہ افراد کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔