کراچی میں پری مون سون بارش کے پہلے روزشہرمیں
سب سے زیادہ بارش اڑتیس ملی میٹرناظم آباد میں ریکارڈکی گئی۔
شہرمیں سب سے کم بارش ایک اعشاریہ سات ملی میٹرسرجانی
ٹاون میں ہوئی۔
مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے نتیجے میں گھراوربلڈنگ کی دیوارگرنے کے
نتیجے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
بارش کے باعث ڈیڑھ سوسےزائدفیڈرزبھی متاثرہوئے۔
کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کےمطابق
شہرمیں بارش کا سلسلہ عصرکےبعد شروع ہوا۔
سپرہائی وے،گڈاپ،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ملیر،صفورا،اولڈسٹی
ایریا،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی ،
نیوکراچی،سرجانی ٹاون میں بارش کاسلسلہ مغرب
کےبعد تک جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارکےمطابق شہرمیں سب سے
زیادہ بارش اڑتیس ملی میٹرناظم آبادمیں ہوئی۔
جناح ٹرمینل پربائیس ملی میٹر، اولڈٹرمینل
پرپندرہ ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پرآٹھ ملی میٹر ،قائد آباد میں چھ ملی میٹر،گلشن
معمارمیں چاراعشاریہ چارملی میٹر،سعدی ٹاون میں دواعشاریہ سات ملی میٹربارش ہوئی۔
شہرمیں سب سے کم بارش ایک اعشاریہ سات ملی میٹرسرجانی
ٹاون میں ہوئی۔
کراچی میں بدھ کی شام گرچ چمک کے ساتھ ہونے والی
طوفانی بارش کے نتیجے میں الفلاح کے علاقے ملیر ملت ٹاون میں لعل بلڈنگ کے قریب دیوار
گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
بچو ں کی شناخت چار سالہ حرمین ، تین سالہ صائم
اور سات سالہ حسنین کےنام سے ہوئی۔
علاقہ پولیس کےمطابق جس گھرمیں واقعہ رونماہوااس
کےبرابروالی عمارت زیرتعمیرہے۔
دوران بارش دیوار گھر کے صحن میں جاگر ی۔۔۔ پولیس نےعمارت کےمالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔
محمودآباد اشرف کالونی میں گھر کی دیوارگرنے سے
بارہ سالہ دلیپو ہلاک ہوا۔
بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
چینیسرگوٹھ ہندو پاڑا میں بھی گھر کی دیوار گرنے
سے ملبے تلے دب کر آٹھ سالہ ہویش ہلاک ہوگیا۔
ادھرسچل کے علاقے موسمیات گلشن عریشہ کے قریب
بلڈنگ کی دیوار گرنے کے باعث ملبہ تلے دب کر پچاس
سالہ طارق جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
کراچی میں بارش تھمنےکےبعد ٹرپ ہونے والےایک
سواسی فیڈرز تاحال بحال نہ ہو سکے۔
ترجمان کےالیکڑک کےمطابق انیس سو فیڈرز میں سےایک
ہزارسات سوبیس سے بجلی کی فراہمی جاری ہے
۔