بحریہ ٹاؤن کیس میں ایک ہی واقعے کی ایک سے زائد ایف آئی آردرج کرانے کے خلاف سماعت۔۔۔سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔۔۔۔
سندھ ہائیکورٹ میں سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے رہنماء جلال محمود شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اس معاملے پر تو دوسری درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں، جلال محمود شاہ کی درخواست کوبھی دوسری درخواستوں کے ساتھ ملا کر سناجائے گا، عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا جلال محمود شاہ پر کتنی ایف آئی آر دائر کی گئی ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا جلال محمود شاہ کو 19 ایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا ہے، عدالت نے سندھ حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔۔۔۔۔