کراچی میں عدالتی حکم پر طبی معائنے کے لئے اسپتال لے جایا جانے والا مبینہ منشیات فروش پولیس کو چکمہ دے کر جناح اسپتال سے فرار ہوگیا ،

عرفان علی عرفان علی

غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔
کراچی میں  کورنگی عوامی کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا مبینہ منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر جناح اسپتال سے فرار ہوگیا ،پولیس حکام کے مطابق ملزم کے فرار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا ۔

۔۔منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم فیضان کو عدالتی حکم پر میڈیکل کے لئے پولیس   جناح اسپتال  لائی تھی۔

۔۔ملزم کے اسپتال سے فرار ہونے پر مقدمہ تھانہ صدر میں  غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس کے بعد  ملزم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق فرار ملزم کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔