گورنر سندھ عمران اسماعیل
سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی
ملاقات۔سندھ میں لاک ڈاون سے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ سے ملاقات میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے فیصلہ
میں عوامی نمائندوں کے مشورے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ سندھ پولیس لاک
ڈاؤن پر عملدرآمد کے نام پر شہریوں کو پریشان کر رہی ہے۔ گورنر سندھ
عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے سے ہی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے
کے حق میں نہیں تھی۔ سندھ حکومت کو اس
سلسلہ میں پہلے ہی آگاہ کر دیاتھا۔ مکمل
لاک ڈاؤن سے روزانہ اجرت کمانے والے شدید متاثر ہورہے ہیں۔