سن دو ہزار دو سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ دو مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ تیسرے بار صوبے کی وزارت اعلی کا منصب سنبھا لیں گے۔ پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر ،، لیکن والد کی طرح پیپلز پارٹی کے جیالے ۔۔ سید مراد علی شاہ سندھ کے چوبیسویں وزیر اعلیٰ سید عبد اللہ شاہ کے صاحب زادے ہیں ۔
سن دوہزار دو میں مراد علی شاہ پہلی بار ضلع دادو کے علاقےسیہون سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت کر پہلی بار سندھ اسمبلی کے رکن بنے ۔سید قائم علی شاہ کی کابینہ میں 2008سے 2016تک محصولات ، آب پاشی، مالیات توانائی اور منصوبہ بندی کی وزارتیں سنبھالیں۔ سن دو ہزار سولہ میں پہلی بار سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ۔۔
مراد علی شاہ بحیثیت چونتیسویں وزیر اعلیٰ ۔۔ مئی دو ہزار اٹھارہ میں اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اگست دو ہزار اٹھارہ میں ایک بار پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے اور پانچ سال ،،اگست دو ہزارتیئس تک وزیر اعلیٰ سندھ رہے ۔۔ حالیہ انتخابات میں مسلسل پانچویں مرتبہ سیہون کے علاقے سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اب انہیں تیسری مرتبہ سندھ کا وزیر اعلیٰ بنایا جا رہا ہے ۔
مراد علی شاہ آٹھ نومبر 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے حاصل کی جس کے بعد این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینیٗرنگ میں گریجوایشن کی اور سلور میڈل بھی حاصل کیا ۔قائدعظم اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد اسٹینفرڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا سے اسٹرکچرل انجینیٗرنگ اور اکنامکس کے شعبوں میں ڈبل ماسٹرز کیا ۔ مراد علی شاہ ابتداء میں بطور واٹر انجینیٗر واپڈا میں کام کرنے کے بعد پورٹ قاسم اور حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اداروں میں بھی ملازمت کے فرائض سرانجام دیئے۔ ان کو سٹی بینک سندھ اور لندن میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ گلف انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ساتھ کویت میں بھی کام کیا۔