اسلام آباد ہائیکورٹ،بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت

عمران عمران

اسلام آباد ہائیکورٹ،بلوچ طلباء کی بازیابی  سے متعلق   درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ،بلوچ طلباء کی بازیابی  سے متعلق   درخواست پر سماعت 
ہماری معلومات کے مطابق  2لاپتہ  بلوچ طلبا افغانستان میں ہیں، اٹارنی جنرل
4بلوچ  طلبا کو ٹریس نہیں کیا جا سکا، اٹارنی جنرل منصور عثمان  اعوان
 کچھ لاپتہ افراد دہشتگرد تنظیم کا حصہ بن گئے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی 
 کچھ لاپتہ افراد  بازیابی کے بعد گھر پہنچ چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی 
درخواستگزار نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائی تھی ، جسٹس محسن اختر کیانی
یہ اداروں کی ہی کاوش ہے کہ لاپتہ افراد کا پتہ لگایا گیا ،جسٹس محسن اختر کیانی
 عدالت میں کئی سماعتیں ہوچکی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کانگران وزیراعظم سے مکالمہ 
لاپتہ بلوچ طلبا سے متعلق کیس کئی عرصے سے زیر سماعت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
ہم سب قانون کے تابع ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی کانگران وزیراعظم سے مکالمہ  
میں جواب دہ ہوں اور سب کو قانون کےمطابق ہی کام کرنا چاہیے، نگران وزیراعظم
زندہ رہنے کا حق سر فہرست ہے ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
بلوچستان سے تعلق  ہونے کی وجہ سے وہاں کے حالات کا زیادہ علم ہے،  انوار الحق کاکڑ
بلوچستان میں مسلح مزاحمت ہو رہی ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
اُس کا جواب اٹارنی جنرل، درخواست گزار یا کسی اور کے پاس نہیں، نگران وزیراعظم
غیر ریاستی عناصر  انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم
ریاستی اداروں کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اداروں  نے ہی ان طلبا کو کلیئر کیا اور وہ گھروں کو پہنچے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
ادارے قانون سے مستثنٰی نہیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
وزیراعظم، وزراء، سیکریٹریز اور عدالتیں بھی جوابدہ ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
جس پر کوئی کیس ہو اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں، جسٹس محسن اختر کیانی
 جب جبری گمشدگیوں کا معاملہ آتا ہے تو صورتحال بدل جاتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی 
پاکستان پر بطور ریاست بھی الزامات لگتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
 عدالت نے انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان  پر مشتمل کمیٹی اسی لیے بنائی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
بلوچستان میں دہشتگردوں نے لوگوں کو بسوں سے اتار کر جلایا ہے ،نگران وزیراعظم
90ہزارافراد آج تک   ملک میں دہشت گردوں کا نشانہ بن چکے ہیں، نگران وزیراعظم
فرقہ واریت کی بنا پر لوگوں کے نام پوچھ کر قتل کیے گئے ہیں ،نگران وزیراعظم
تم چودھری ہو گولی ،تمہارا نام گجر ہے گولی ،یہ سلسلہ ہے، نگران وزیراعظم
 ایک سابق چیف جسٹس بلوچستان میں نماز کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے، انوار الحق کاکڑ
یواین کابھی ایک طریقہ ہے وہ پوچھتے ہیں کون لاپتہ ہوا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
وہ پوچھتے ہیں آپ جسٹس محسن اختر کیانی ہیں آپ لاپتہ ہو گئے ہیں، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ میں نے جبری لاپتہ ہو جانا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
میں مثال دے رہا ہوں، میں انوار کا نام لے لیتا ہوں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
کلاشنکوف اٹھانے والا اور نہتا فرد ایک جیسے نہیں ہوسکتے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
یہ کہتے ہیں کہ طلبہ کی لسانی بنیادوں پر پروفائلنگ نہ  کریں، نگران وزیراعظم
سسٹم میں کمی اور خامیاں ہیں، ثبوت نہیں آتا تو کس کو کیسے سزا دیں، نگران وزیراعظم
پیرا ملٹری فورسز، کاؤنٹر ٹیرارزم کے اداروں پر الزامات لگائے جاتے ہیں، نگران وزیراعظم
 پوری ریاست کو مجرم تصور کرنا درست نہیں، نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ 
اسی ملک نے بڑے بڑے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں  کی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
 سسٹم کمزور ضرور ہے لیکن بے بس نہیں ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کا وزیراعظم سے مکالمہ 
اتنی سماعتیں ہوچکی ہیں  آج پتہ چلا ہے کہ کچھ  لوگ سی ٹی ڈی کے پاس ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، انکا ٹرائل کیوں نہیں ہو سکا؟ جسٹس محسن اختر کیانی 
یہ ریاست کی ناکامی ہے کہ اُنکا ٹرائل نہیں ہو سکا، جسٹس محسن اختر کیانی 
بلوچستان میں عدالتیں موجود ہیں کتنے لوگوں کا ٹرائل کروایا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
قاتل، ڈاکو، دہشتگرد اور ہر کسی کیلئے قانون برابر ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
میرا بیٹا فوج میں بھرتی ہوتا ہے تو میں کیا چاہوں گا ؟ نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ 
میرا بیٹا فوج میں بھرتی ہوتا ہے توکیا قانون میرے ساتھ کھڑا ہو یا دہشت گردوں کے ساتھ؟ وزیراعظم
 بلوچستان کے علاوہ یہ وفاق کا واقعہ ہے ایک صحافی  کو اغوا کیا گیا ،جسٹس محسن اختر کیانی
اس صحافی کے    کیس کی ججمنٹ  کو ہم مثال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی
صحافی  کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا، ویڈیوز بھی بنیں، جسٹس محسن اختر کیانی
اس صحافی  کو کسی نے اٹھایا تو اسکے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
جس کسی نے بھی ایسا کیا ہے اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
ہم سب نے قانون کی پاسداری کرنی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
آئین  مجھ سے غیرمشروط وفاداری کا مطالبہ کرتا ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
آپ خوبصورت باتیں کر رہے ہیں لیکن ہمارے پاس بہت سی مثالیں  ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
ہمیں بلوچستان جانے کی ضرورت نہیں، اسلام آباد سے لوگوں کو اٹھایا گیا، جسٹس محسن اختر کیانی
ایمان مزاری میری ساتھی پارلیمنٹرین ممبر کی بیٹی ہیں میری بہن ہیں ،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
میری بہن ہیں اس معاملے پر میں ان سے متفق نہیں،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
یہ اتنا آسان نہیں کہ لواحقین کے نام پر بھاگتے ہوئے  آئیں اور ہم پر چڑھائی کریں ، وزیراعظم
اسلام آباد ہائیکورٹ  نے نگران  وزیراعظم کو طلب کیا اور وہ پیش ہو گئے، اٹارنی جنرل 
وزیراعظم نے عدالت میں بیان دے دیا اور یہ معاملہ یہاں ختم ہو گیا، اٹارنی جنرل
یہ معاملہ وزیراعظم اور عدالت کے درمیان تھا، اٹارنی جنرل
درخواست گزار وزیراعظم کو جواب نہیں دے سکتیں، اٹارنی جنرل
وہ وزیراعظم کو جواب نہیں دے رہیں، انکا موقف تو پہلے سن لیں، جسٹس محسن اختر کیانی
ہم بھی شدت پسندی کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ 
آپ یہاں آئے آپ کا شکریہ، آپ نے معاملہ اچھی طرح سمیٹا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
ہم بھی شدت پسندی کی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ 
آپ یہاں آئے آپ کا شکریہ، آپ نے معاملہ اچھی طرح سمیٹا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
میں کل ٹی ٹی پی جوائن کر کے مارا جاتا ہوں تو گھر والے بھی روئیں گے، وزیراعظم
فیصلہ ایک شخص کرتا ہے اور اسکے نتائج دوسروں کو برداشت کرنے پڑتے ہیں، وزیراعظم 
یہ بڑا آسان ہے کہ آپ لواحقین کے نام پر آ کر کہنا شروع کر دیں، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
عدالت نے مسنگ پرسنز کے معاملے پراداروں کے سربراہان  پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، عدالت 
ہم نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 
یہ ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں ہی کرنے دیں، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
وہ ایجنسیوں کے سربراہ ہیں انہوں نے رپورٹ دینی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
جی ٹھیک ہے، ہم قانون کے مطابق کارروائی کرینگے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  اسلام آباد ہائیکورٹ  سے روانہ 
آپ نے یہ معاملہ اٹھایا  اتنا اوپر لائیں آپ کو اس بات کو ماننا ہوگا ،عدالت کاوکیل سے مکالمہ
آپ کی پٹیشن کی وجہ سے ہی اتنے سارے افراد بازیاب ہوئے، جسٹس محسن اختر کیانی
ہم نے کمیتی  بنا دی ہے یہی  ممبران اب عدالت کو جوابدہ ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  سے صحافی کا سوال 
جبری گمشدگی کا دفاع بالکل نہیں کیا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
جبری گمشدگی کے  نام پر ریاست پر جو الزامات لگ رہے ہیں،انکا دفاع کیا،انوار الحق کاکڑ
نگران حکومت نے کس آئین کے تحت 6 ماہ  کا وقت گزارا ہے، صحافی کا سوال
 نگران حکومت نے 1973آئین کے     تحت 6 ماہ  کا وقت گزارا ، انوار الحق کاکڑ