ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا کی شدت میں کمی آئی ہے


ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت  مرتضی وہاب  کا کہنا ہے لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا کی شدت میں کمی آئی ہے

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت  مرتضی وہاب  کا کہنا ہے لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا کی شدت میں کمی آئی ہے۔ کل تک ایک نیا نوٹیفکیشن آجائے گا۔کراچی ضلع وسطی میں  ملک کا سب  سے بڑا ڈرائیو تھرو کیمپ قائم کردیا۔ پی ایس پی والے سڑکوں پر  آنا  چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر آئیں۔۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے   کراچی ضلع  وسطی میں  ملک کے سب سے  بڑے ڈرائیو تھرو،،، ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کردیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ   سندھ حکومت نے لاک ڈاون  کی  ٹائم لائن دی تھی۔ کورونا کی شدت میں کمی آئی ہے ۔نمبرز پر غور کیا  ہے۔۔ کل تک ایک نیا نوٹیفکیشن آجائے گا۔

انہوں نے کہا   کوئی احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنا چاہتا ہے تو  ماسک پہن کر آئے۔ وہ  مخالفت نہیں  کام پر یقین رکھتے ہیں۔ لوگوں کی مدد  سے تمام کام کریں گے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں   ملک کا سب  سے بڑا ڈرائیو تھرو کیمپ قائم کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں  فیومگیشن مہمات کا  بھی آغاز کررہے ہیں۔

ضلع وسطی کے فٹبال گراؤنڈ میں قائم   ویکسی نیشن سینٹر میں 24 بوتھس بنائے گئے ہیں۔ جہاں شام 4 سے رات 12 بجے تک ویکسینیشن کی جائے گی۔