غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا 222واں روز،شہداکی تعداد35 ہزار 233 ہو گئی
اسرائیلی فورسز کے اونروا کلینک پر حملے میں 10 فلسطینی شہید، عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ پراسرائیلی فورسز کے حملوں میں 5 فلسطینی شہید، غزہ کی رہائشی عمارت پر بمباری، بچے سمیت 6 فلسطینی شہید، رفح سے 6 لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں، غزہ کو امداد کی فراہمی بند ہونے کے باعث اسپتالو ں میں ایندھن ختم ، بجلی کی فراہمی معطل ، یورپی اسپتال غیر فعال قرار دے دیا گیا، شمالی غزہ میں حماس جوابی حملوں میں اسرائیلی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک حملوں میں 79 ہزار 141 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی فورسز کے طولکرم پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے، مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 498 ہو گئی،