کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر لگا امید کا گھنٹہ چوری ۔
پریس سیکریٹری گورنر ہاوس کا کہنا ہے گھنٹہ مرمت کے لئے اتارا گیا تھا۔
واقعہ سے متعلق پولیس کو بھی کوئی رپورٹ در ج نہیں کرائی گئی۔
ذرائع کا دعوی ہے گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر ایک پر نصب گھنٹہ علی الصبح چوری ہو گیا تھا
،لیکن پریس سیکریٹری گورنر ہاوس کا کہنا ہے امید کا گھنٹہ چوری نہیں ہوا،
اس کے اندرونی حصے میں زنگ تھا
،اسے مرمت کے لئے اتا را گیا تھا۔ ایس ایس پی جنوبی ساجد سدوزئی کہتے ہیں انہیں گورنر ہاوس کے باہر لگا گھنٹہ چوری ہونے کی اطلاع نہیں۔
نہ پولیس کے پاس واقعہ سے متعلق کوئی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ امید کا گھنٹہ ایک سال قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نصب کیا تھا ۔
امید کا گھنٹہ بجا کر شہری کسی بھی سرکاری ادارے کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ عوام کی داد رسی کے لئے امید کا گھنٹہ ایک بار اپنی جگہ پر لگادیا گیا ہے۔
یاد رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعرات کو ہی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کراچی روشنیوں کے بجائے مجرموں کا شہر بن گیا ہے۔