کراچی کے تعلیمی اداروں کےطلبہ اورفیکلٹی ممبران کاملیرگیریژن کا دورہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی کے تعلیمی اداروں کےطلبہ اورفیکلٹی ممبران کاملیرگیریژن کا دورہ


کراچی کے تعلیمی اداروں کےطلبہ اورفیکلٹی ممبران کاملیرگیریژن کا دورہ۔   جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور  ایس  ایم جی سے فائرنگ بھی کی۔ 


ملیر گیریژن آمد پر  ان کا  استقبال کیا گیا۔ طلبہ نے بکتر بند گاڑی کی سواری  کی اور  جدید اسلحہ کا معائنہ کیا۔طلبہ نےفوجی جوانوں کی جنگ کےدوران مختلف رکاوٹوں کوعبورکرنےکی مشقوں کابھی جائزہ لیا۔کور کمانڈر سےبات چیت کاطویل سیشن بھی ہوا۔ کور کمانڈر  نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو سچائی اور جھوٹ کو پہچاننے کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ کہا دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طلباو طالبات  نے کہا آج کا یہ دن بہت خوش آئند تھا اور ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں۔ہمیں  فائرنگ کرنےکاموقع  بھی فراہم کیاگیااورشرپسند عناصرکےخلاف کارروائی کاڈیمو بھی دکھایاگیا۔ اندازہ ہواکس طرح دشمن ففتھ جنریشن وارفیئر کےذریعےجھوٹا پراپیگنڈاکرتاہےاورکس طرح اس کا مقابلہ کرنا ہے۔