کراچی گلستان جوہر میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

عمران عمران

کراچی گلستان جوہر میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی  پر  تیزاب پھینک دیا

کراچی گلستان جوہر میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی  پر  تیزاب پھینک دیا ۔ متاثرہ خاتون سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔

مبینہ تیزاب گردی کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں  درج  کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  مقدمہ میں خاتون نے  شوہر ملک صادق اور دیگر دو افراد کو  ملزم نامزد کیا ہے ۔متاثرہ خاتون  گلستان جوہر میں گھروں میں کام کرتی ہے۔اس نے مبینہ طور پر   دوہزار بارہ  میں صادق نامی شخص سے شادی  کی تھی  ،،جس سے اس کا سات سالہ بیٹا ہے۔ شوہر  مارپیٹ کرتا تھا جس پر   بہن کے  گھر آکر رہائش اختیار  کرلی۔خاتون کا دعوی ہے کہ   وہ ایک گھر سے کام مکمل کرکے دوسرے گھر جارہی تھی کہ  تیزاب پھینکا گیا۔تیزاب موٹرسائیکل پر  سوار تین ملزموں  نے پھینکا ۔ تینوں حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون سول برنس وارڈ میں زیر علاج  ہے۔