پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے پر عوام چکرا کر رہ گئے۔کہتے ہیں اب مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا

عدنان اطہر عدنان اطہر

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے پر عوام چکرا کر رہ گئے۔کہتے ہیں  اب مہنگائی  کا نیا سونامی آئے گا

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے پر عوام چکرا کر رہ گئے۔کہتے ہیں  اب مہنگائی  کا نیا سونامی آئے گا۔عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے پر  اپوزیشن کی جانب سے      حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رات 12بجتے ہی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

نئے سال میں دوسری بار عوام پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بوجھ ڈال دیا گیا۔

حکومتی دعوے ایک بار پھر دھر کے دھرے رہ گئے۔

عوام  پیٹرول کی قیمت میں اتنے بڑے اضافے سے پریشان ہیں۔کہتے ہیں اس کا اثر دیگر اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑےگا

سیاسی   جماعتوں کی جانب سے بھی پیٹرول کی قیمتوں  میں اضافےپرحکومت کو شدید  تنقید کا سامنا ہے۔

اس سے  پہلے وزیر اعظم  نے   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیاتھا۔