امیر جماعتِ اسلامی کراچی
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے بلدیاتی الیکشن
کے لئے نئے بیلٹ پیپر چھپوائے جائیں۔
ڈینگی صوبے میں پنجے گاڑ
رہا ہے۔ آخر حکومتی فنڈ جاتا کہاں ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہاکہ پورے صوبے میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے۔
اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔
وہاں بیڈ نہیں مل رہے۔فنڈنگ ہوتی ہے،، تو پیسہ
کہا جاتا ہے۔
الزام لگایا کہ کورونا وبا
کے دوران جو امداد آئی تھی،، وہ پیسے بھی
ہڑپ کرلئے گئے۔
حافظ نعیم الرحمن کا
کہناتھا کہ اللہ اللہ کر کہ دوبارہ بلدیاتی
الیکشن کی تاریخ طے ہوئی ہے۔
مطالبہ کیا کہ بیلٹ پیپر
کا رنگ تبدیل کر کے اسے دوبارہ چھاپا جائے۔
بلدیاتی الیکشن کی تاریخ بائیس یا چوبیس اکتوبر کی جائے،،
کیونکہ میچ کی وجہ سے
ووٹنگ کا عمل کم ہو سکتا ہے۔