کراچی گلشن حدید میں بدھ کو جھگڑے کے دوران قتل نوجوان کے لواحقین نے نیشنل ہائی وے کو پھر بند کر کے احتجاج کیا۔ پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین ملیر پریس کلب چلے گئے۔
مظاہرین نے نیشنل ہائی وےٹاؤن شپ چوک آنےجانے والےدونوں ٹریک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ٹھٹھہ سے آنےوالی ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ کی جانب موڑ دیا گیا۔کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی ٹریفک کو پورٹ قاسم کی جانب موڑنا پڑا۔ ایس ایس پی ملیر موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ انہوں نے لواحقین کو ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین احتجاج کےلئے ملیر پریس کلب چلے گئے۔ مشتعل افراد نے ایس ایس پی کی گاڑی پر پتھراو بھی کیا۔ گیارہ دسمبر کو ابراہیم حیدری بدھ بازار میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے بیس سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا تھا۔