ہم تعصب نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور بلاتعصب اور بلا تفریق شہر میں کام کررہے ہیں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ہم تعصب نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور بلاتعصب اور بلا تفریق شہر میں کام کررہے ہیں



میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میوہ شاہ قبرستان سے ملحقہ سڑکوں کا افتتاح کر دیا اور کہاکہ ہم تعصب نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور بلاتعصب اور بلا تفریق شہر میں کام کررہے ہیں 


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ بہتری اور ترقی کا سفر اس ہی انداز میں جاری رہے گا، بلاول بھٹو ایک ایک نمائندہ عوام کے مسائل حل کررہے ہیں ناقدین کہتے ہیں شہر میں کام نہیں ہورہا ہے بلاول بھٹو اس ملک کا مستقبل ہیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے شہر میں کام ہوتا نظر آرہا ہے اور مزید آئے گا انکا کہناتھاکہ میوہ شاہ قبرستان کے علاقے میں موجود ہیں 

صدیوں کی تاریخ میں پہلی بار اس علاقے میں پیپلز پارٹی نے کام کروایا ہےلوگوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس علاقے کی تقدیر بدلی ہےہم تفریق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں

کروڑوں کا پراجیکٹ عوام کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے