کراچی گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کےقریب تیز رفتار کار مکینک کی دکان میں گھس گئی

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کےقریب تیز رفتار کار مکینک کی دکان میں گھس گئی

کراچی گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کےقریب تیز رفتار کار مکینک کی دکان میں گھس گئی۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کارپر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہے۔


پولیس کے مطابق حادثے کے دوران تیز رفتار کار نے ایک اور گاڑی کو ٹکر ماری۔  حادثے کے بعد شہریوں  نے کار سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔  حادثے میں زخمی ہونے والےدونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق مکینک قاسم کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ کار پر سرکاری نمبرپلیٹ لگی ہے۔