لاک ڈاؤن کے بعد سندھ میں کورونا کے مثبت
کیسزکی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی
ہے۔۔آج کورونا کے 1ہزار390 کیسز رپورٹ ہوئے،، کورونا وائرس نے مزید 20جانیں لے لیں۔ کراچی میں آج 870کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ حکومت نے
کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار
235 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ94ہزار773افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس
سے متاثر 1ہزار339مریضوں کی حالت
تشویش ناک اور 105وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی
میں چو بیس گھنٹے کے دوران 870 افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 257کیسزضلع وسطی میں ،241کیس ضلع شرقی، ضلع جنوبی میں 177، ملیر میں 45 کیسز اور سب سے کم
18کیسز ضلع غربی سےسامنے آئے۔
شہر میں اب تک 2 لاکھ73ہزار277افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئےنوٹیفیکیشن کے مطابق ہوٹلز ریسٹورینٹس میں
ڈائن آؤٹ سروس کے دوران کسی بھی وقت انسپیکشن کیاجاسکےگا، آوٹ ڈور ڈائننگ کرنے
والے افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، ہوٹلز ریسٹورینٹس ڈرائیو تھرو
سروس کرسکیں گے، ہوٹلز ریسٹورینٹس میں
آنے والے صارفین کے لئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی قراردے دیا
گیا، جبکہ یکم اکتوبر سے ٹرینوں میں صرف ویکسین شدہ افرادکوسفرکرنےکی اجازت ہوگی۔۔