سند ھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ کو لاپتہ شہری کے اہلخانہ کو جاری ایف آر سی کا معائنہ کرکے فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے تھانہ فیروزآباد کی حدود سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا جے آئی ٹی میں شہری کی جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے۔شہری کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لئے سمری منظور ہوچکی ہے اور مالی معاونت کا عمل جاری ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ایف آر سی کے باوجود ہوم ڈپارٹمنٹ مالی معاونت نہیں کر رہا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ اور دیگر فریقین سے چار ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔ سرکاری وکیل کی جانب سے تھانہ قائدآباد کی حدود سے لاپتا شہری کی پولیس حراست میں موجودگی کی اطلاع پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔