حکومت سندھ نے فروری سے الیکٹرک ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ امپورٹ کرنے کی ہدایت کردی

عرفان علی عرفان علی

 حکومت سندھ  نے فروری سے  الیکٹرک ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ امپورٹ کرنے کی ہدایت کردی

۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل  میمن اور صوبائی وزیر  ناصر   شاہ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔  وزرا کو بتایا گیا  ای وی گاڑیوں سے مسافر دوسو کلومیٹر کا سفر اٹھارہ سو روپے میں کرسکیں گے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہم بغیر کسی تاخیر کے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس اقدام سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔ ماحول کو تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا    ہمارا مقصد سندھ میں ایک جامع ای وی ایکو سسٹم بنانا ہے۔ بینکوں کے تعاون  سے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیاں فراہم  کی جائیں گی۔   اجلاس میں   بے روزگار نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیوں کی فراہمی کے لیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا