آل سندھ فائٹ ،،نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں ایس ایس یوکمانڈوز نے چھ تمغے جیت لیے۔

عرفان علی عرفان علی

آل سندھ فائٹ ،،نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں ایس ایس یوکمانڈوز نے چھ تمغے جیت لیے۔

آل سندھ فائٹ ،،نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں ایس ایس یوکمانڈوز نے چھ تمغے جیت لیے۔

کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد اسپورٹس کمپلیکس، نارتھ ناظم آباد میں ہوا۔ مقابلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی ٹیموں  نےشرکت کی۔ مردوں کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کمانڈو محمد شبیر نے تریسٹھ  کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔ کمانڈو عبدالودود  نے پچھتر  کلوگرام کیٹیگری میں چاندی  اور کمانڈو خضر صلاح الدین  نے سڑسٹھ  کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔کمانڈو فرجان شاہ نے  انسٹھ کلوگرام کیٹیگری میں کانسی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کی نمائندگی کرنے والی ماہین احمد نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔لیڈی کمانڈو سدرہ  نے  پچپن  کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔