وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے پہلے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجربہ کار افراد کابینہ کا حصہ ہیں جنہوں نے بڑی
قربانیاں دیں اور اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالا تر ہوکے عوام کی خدمت کرے گا،
ان کا کہناتھاکہ توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام
چیلنجز پر قابو پا لیں گے، کابینہ کا حصہ بننے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں
اورتمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے،
شہباز شریف نے کہاکہ تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا
ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے،چاروں صوبوں کے عوام کی توقعات آپ سے
وابستہ ہیں، وقت لگا لیکن اب ایک قابل اور تجربہ کار کابینہ تشکیل پا چکی
ہےاورخلوص اور عزم کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی بھی چیلنج پر قابو پایا جاسکتا
ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ خلوص اور عزم کے ساتھ کام کیا
جائے تو کوئی بھی چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے،سیاسی جماعتوں کی اپنی سوچ کے
باوجود یقین ہے کہ یہ اتحاد آگے بڑھے گا، ہمیں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے
ہیں اوربجلی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث سیکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں،کابینہ کو
لوڈشیڈنگ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا، معیشت کی بحالی کے لیے مزید وسائل پیدا
کرنا ہوں گےانتخابات میں اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام سے بات کریں گے،چاروں
صوبوں خصوصا بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،
ان کا کہناتھاکہ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی
بنیاد پر جواب دینا ہوگا،چار سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا،
آج اللہ نے آپ کو بڑی عزت سے نوازا ہے،عزت کا تقاضا ہے کہ آپ خود کو مٹی سے مٹی
بنادیں،آپ نے مجھے گائیڈ کرنا ہے، مشورے اچھے اور تلخ بھی ہوں گے، اور کامیابی
آپ کے قدم چومے گی