کراچی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی کے حوالے سے کانفرنس ہوئی ۔۔۔ چئیرمین پاک بنگلہ دوستی الائنس کامران سعید عثمانی نےبنگلہ دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔۔
کانفرنس کا انعقاد چیئرمین پاک بنگلہ دوستی الائنس،بانی تحریک احیائے مسلم لیگ ڈھاکہ اور مرکزی صدر مسلم لیگ یوتھ پاکستان کامران سعید عثمانی نے ا شتراک سے کیا ۔ کانفرنس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور ممکنہ کنفیڈریشن پرتبادلہ خیال ہوا۔۔۔کانفرنس میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان آزادی سے آمد و رفت ممکن ہو سکے۔۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔۔۔کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔خطاب میں کامران عثمانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنےسےمتعلق کہاکہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔۔۔ کانفرنس میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔۔