کراچی میں تاجر سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ لیے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں تاجر سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات، قصور کا تاجر کراچی میں لٹ گیا، شاہراہ پاکستان پر مبینہ طور پر جعلی پولیس اہلکاروں نے   کار سوار تاجر سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزمان گاڑی بھی لے گئے، لوٹی گئی رقم میں 78 لاکھ روپے مالیت کے 10 روپے والے نئے نوٹ بھی شامل  ہیں جو بوریوں میں بھرے ہوئے تھے،

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں  شاہراہ پاکستان پر مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں کی بڑی واردات، قصور کے شہری سے 1 کروڑ 15 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ،واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا،مدعی مقدمہ رمضان کا کہنا ہے کہ وہ   قصور کا رہنے والا  اور شادی بیاہ میں استعمال ہونے والے   نوٹوں کے ہارکا کام کرتا  ہے ،کاروباری سلسلے میں کل نئے نوٹ لینے میٹھادر پہنچا تھا، میں نے 78 لاکھ روپے کے 10 والے نئے نوٹ خریدے، جسے چینی کے 13 بوروں میں پیک کیا  جبکہ میرے کاروباری شراکت دار مشتاق کے سفری بیگ میں کپڑوں کے ساتھ 37 لاکھ کیش رکھے تھے، ہم سوزوکی پک اپ میں جا رہے تھے کہ  شاہراہ پاکستان پر مہران کار  میں سوار تین افراد نے سائڈ دے کر ہمیں روکا، دو ملزمان نے اتر کر مجھے اور ڈرائیور کو کار سے اتار دیا ، کہنے لگے کہ ہم پولیس والے ہیں ، تمھارے خلاف ایف آئی آر ہے، میرے شور کرنے اور شناخت پوچھنے پر ملزمان نے ہم پر اسلحہ تان لیا ، ایک ملزم ڈرائیونگ سیٹ پر جبکہ دوسرا پیچھے میرے ساتھی مشتاق کے ساتھ بیٹھ گیا، ملزمان نے کچھ فاصلے پر جاکر میرے ساتھی مشتاق کو بھی گاڑی سے اتار دیا اور فرار ہوگئے