افغان شہریوں کا پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویز پیش کرنے کا انکشاف

عرفان علی عرفان علی

 افغان شہریوں کا پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویز پیش کرنے کا انکشاف


افغان شہریوں کا پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویز پیش کرنے کا انکشاف۔ دوہزار چوبیس میں آٹھ سو چورانوے ویزہ درخواستیں آئیں۔ سات سو باون کو غلط معلومات پر مسترد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستانی ویزہ کے لئے ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز کی جعلی بکنگ پکڑی گئی ہیں۔ ویزہ کے حصول   کے لئے اسپانسرز اور رشتہ داروں کے غلط اوربوگس نام  بھی سامنے آئے ہیں۔ افغان شہریوں  نے ای ویزہ کے لئے آٹھ سو اسی  درخواستیں دیں۔غلط معلومات دینے پر سات سو چالیس  درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے پاکستان اوریجن کارڈ کے لئے چودہ افغان شہریوں کی درخواستیں ملیں۔ان میں سے غلط اور نامکمل معلومات پر بارہ درخواستیں مسترد کردی گئیں۔پاکستانیوں کے مختلف امور کے لیے فراہم کردہ شناختی کارڈز کا بھی غیر قانونی استعمال کیا گیا۔