پاکستان ائیر
فورس کے تحت یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں پاک فضائیہ کی
جانب سے راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری دی گئی
فوجی قبرستان
میں پاک فضائیہ کے جان باز پائلٹ راشد
منہاس کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے شہید کے بھائی انجم منہاس کے
ہمراہ حاضری دی ۔پھولوں کی چادر چڑھائی
اور فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی
کے بعد ائیر آفیسر کمانڈنگ نے میڈیا سے
گفتگو میں کہا کہ راشد منہاس شہید نے جان
قربان کردی،لیکن وطن پر آنچ نا آنے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا