گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبائی حکومت تیراہ کے عوام کو نظرانداز کر رہی ہے

نزاہت خان نزاہت خان

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبائی حکومت تیراہ کے عوام کو نظرانداز کر رہی ہے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبائی حکومت تیراہ کے عوام کو نظرانداز کر رہی ہے

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے کہنے پر وادی تیراہ کے عوام نے نقل مکانی کی، لیکن بعد میں حکومت نے واویلا مچایا کہ وفاقی آپریشن کر رہا ہے، جو سراسر غلط دعویٰ تھا۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے چھ اسٹیشن پوائنٹس قائم کیے اور عوام کی نقل مکانی کے لیے چار ارب روپے مختص کیے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیراہ کے متاثرہ عوام تک کوئی حکومتی امداد نہیں پہنچ رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت لوگوں میں وفاق کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گندم کا بھی شدید بحران ہے اور صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ وفاق افغان حکومت سے بات چیت کرے، جبکہ خود وفاق کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کھلے عام کہتے ہیں کہ وہ کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے، ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ دشمنوں سے تو بات کریں گے لیکن وفاق سے نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ تیراہ کے عوام کو سپورٹ کرے اور ان کی مشکلات کم کرے۔