کراچی میں مصطفیٰ عامر گمشدگی اور قتل کیس میں بڑی پیش رفت۔ مواچھ گوٹھ قبرستان سے ملنےوالی باقیات مصطفیٰ عامر کی ہی ہیں ۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قبرکشائی کےبعد مصطفٰی عامر کی لاش سے ڈی این اے کے لیےنمونے لیے گئے تھے۔ نمونوں کو فرانزک جانچ کے لیے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوایاگیاتھا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ذرائع کا کہنا ہے باقیات کا ڈی این اے سیمپل مقتول کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گیا۔ابتدائی رپورٹ میں قبرسےنکلی باقیات مصطفیٰ عامرکی ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔اے وی سی سی حکام نےمقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کےلواحقین کو اس بارے میں آگاہ کردیا۔
۔