مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لئے ملزم ارمغان کے گھر چھاپہ مارا

عرفان علی عرفان علی

 مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لئے ملزم ارمغان کے گھر  چھاپہ مارا


مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لئے ملزم ارمغان کے گھر  چھاپہ مارا۔  ملزم  نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی۔ پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔


 کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت  میں  جمع  کرائی گئی رپورٹ کےمطابق  پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی،، تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا۔سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی۔ اوپر کی منزل سے ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور کانسٹیبل محمد اقبال زخمی ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے ملزم کو بلند آواز میں سرینڈر کرنے کے لئے کہا جاتا رہا،، مگر وہ وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا۔پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ملزم کو گھیرے میں  لے کر گرفتار کیا۔ملزم سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

۔