کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری کوقتل کردیاگیا ۔۔۔ فائرنگ کا واقعہ رئیس امروہوی کالونی میں پیش آیا ۔۔۔ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پرشہرمیں اٹھائیس افرادقتل کیےجاچکےہیں ۔۔۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔۔۔علاقہ پولیس کےمطابق اسٹریٹ کرمنل گلی میں انٹر نیٹ کیبل سروس فراہم کرنےوالےنوجوانوں سےلوٹ مارکررہےتھے اس دوران مقتول نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی تھی ۔۔۔ پولیس کے مطابق تین گولیاں لگنے سے ظفر شدید زخمی ہوا اور ڈاکو فرار ہوگئے تھے ۔ مقتول سندھی محلہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اورزری کے کارخانہ میں کام کرتا تھا۔۔۔رواں سال شہرمیں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد اٹھائیس ہوچکی ہے ۔۔۔