ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پرپچپن فیصد بڑھ کر تین ارب اڑتیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالرپرپہنچ گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پرپچپن فیصد بڑھ کر تین ارب اڑتیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالرپرپہنچ گیا


ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پرپچپن فیصد بڑھ کر تین ارب اڑتیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالرپرپہنچ گیا ۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل دوہزار پچیس  میں مہنگائی کی شرح  تاریخ کی کم ترین سطح صفراعشاریہ تین صفر فیصد پر آگئی ہے۔۔۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح صفراعشاریہ سات صفر فیصدتھی ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی  دوہزارچوبیس سے اپریل دوہزارپچیس کے دوران تجارتی خسارہ نو فیصد بڑھ کراکیس   ارب پینتس  کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں چھتیس  فیصد کا اضافہ ہوا۔۔۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پربرآمدات انیس فیصد کی کمی سےدوارب چودہ کروڑڈالررہ گئیں۔۔۔رواں مالی سال کےدس  ماہ کے دوران برآمدات چھ  فیصد بڑھ کر چھبیس  ارب چھیاسی کروڑڈالرتک پہنچ گئیں۔۔ اپریل کے دوران درآمدات پانچ  ارب پچاس  کروڑ ڈالرز رہیں ۔۔۔ اعداود شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس  ماہ کے دوران درآمدات سات  فیصد بڑھ کراڑتالیس ارب اکیس کروڑڈالررہیں۔۔۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل دوہزار پچیس  میں مہنگائی کی شرح  تاریخ کی کم ترین سطح صفراعشاریہ تین صفر فیصد پر آگئی ہے۔۔۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح صفراعشاریہ سات صفر فیصدتھی۔۔۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلےدس  ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح چاراعشاریہ سات تین  فیصدتک گرگئی۔۔۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح  پچیس اعشاریہ نوسات  فیصد تھی۔۔۔ ایک سال میں مہنگائی کی اوسط  شرح  اکیس اعشاریہ دوچار فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔۔۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اجناس کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی رفتار میں کمی کی وجہ بنے، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں ریلیف ملنے کی امید بڑھ گئی ہیں۔