کراچی میں بھارتی جارحيت کے خلاف کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سےریلی نکالی گئی
پاک فوج سےاظہار یکجہتی کےلئےریلی موبائل مارکیٹ صدرسےپریس کلب تک نكالی گئی ۔ تاجر،وکلاء،سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنے والےافراد نےحصہ لیا ۔ شرکاء کا کہنا تھا بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا ۔ پاک فوج نے جس بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بھارت اسکو ہمیشہ یادرکھےگا ۔ بزدل دشمن نے ہماری مساجد، مدراس اورنہتےمعصوموں پروارکیاجسکی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا ۔ اب ہماری باری ہے ، ابھی تو صرف دفاع کیاہے، جواب ابھی باقی ہے ۔جو ہم اپنی فوج کے ہمراہ دلی، ممبئی اور بھارت کے مختلف علاقوں میں خود آکے دیں گے ۔ بھارت یہ جان لے کہ اس نے ہمیشہ منہ کی کھائی،اس بارجواب مختلف ہو گا