لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا


لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا جبکہ اسلام آباد، سیالکوٹ اور شمالی علاقوں کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔


 ائرپورٹ ذرائع کے مطابق  صورتحال کے پیش نظر مسافروں اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے  رابطے میں رہیں۔پروازوں کے شیڈول کے بارے میں حتمی فیصلہ  کرنے کا اختیار ایئرلائنز کاہے۔ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد، سیالکوٹ اور شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن   بحال ہوجائے گا جبکہ مدینہ سے لاہور اور مدینہ سے ملتان فلائٹس آپریٹ ہورہی ہیں۔