کراچی ۔۔۔شہرمیں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد حادثات میں جان کی بازی ہارگئے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی ۔۔۔شہرمیں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد حادثات میں جان کی بازی ہارگئے


کراچی میں ہیوی ٹریک نے ایک اور جان لےلی ۔۔۔شفیق موڑپاورہاوس کےقریب کچرااٹھانےوالےٹرک کی ٹکرسےتیرہ سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا ۔۔۔شہرمیں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد حادثات میں جان کی بازی ہارگئے ۔

کراچی میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد لقمہ اجل بنے ۔۔۔شفیق موڑپاورہاوس کےٹرک کی ٹکرسےتیرہ  سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا ۔۔۔حادثے میں سولہ سالہ لڑکازخمی بھی ہوا ۔۔۔ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار   کوسٹر سے موٹرسائیکل سوارکےٹکرانےکےباعث بائیک سوار میاں بیوی  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔۔۔کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب بھی  ٹریلر اور واٹر ٹینکر کی زد میں آکر بائیک سوار جاں بحق ہوگیا۔متوفی منیر آن لائن بائیک چلاتا تھا۔۔۔۔سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں بھی تیز رفتار ڈمپر نے بائیک سوار کو کچل  کر ہلاک کردیا ،پولیس نے ڈرائیو کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔۔۔ لیاری ایکسپریس وے،سپر ہائی وے پنجاب بس اڈہ اورکورنگی کراسنگ کے قریب  تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر تین راہگیر جاں بحق ہوگئے ۔۔رواں سال   شہر میں تین سواننچاس  افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔