کراچی میں رینجرز نے کراچی کے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا۔


کراچی میں رینجرز نے کراچی کے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا۔



ترجمان رینجرز کے مطابق محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں فٹبال ٹورنامنٹ میں شہر بھرسے بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کی تقریب کے گیسٹ آف آنر شاہد آفریدی، معین خان، جاوید شیخ،ڈی آئی جی ساؤتھ اور تھے۔ڈی جی رینجرز میجرجنرل افتخار حسن چوہدری نے ٹورنا منٹ کے فائنل مقابلے میں بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی۔میچ دیکھنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور شا ئقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔فائنل میچ اعظم سپورٹس کلب اور اُسا مہ سپورٹس کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد فاتح ٹیم اعظم اسپورٹس کلب نے ایک صفر سے جیت اپنے نام کی۔ڈی جی رینجرز نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پرشرکاء کے ساتھ ساتھ مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔