سفاری پارک کراچی میں موجود دو ہتھنیوں کا سری لنکا سے آئے ویٹنری ڈاکٹروں نے معائنہ کیا

عرفان علی عرفان علی

 سفاری پارک کراچی  میں موجود دو ہتھنیوں کا سری لنکا سے آئے  ویٹنری ڈاکٹروں نے  معائنہ کیا


سفاری پارک کراچی  میں موجود دو ہتھنیوں کا سری لنکا سے آئے  ویٹنری ڈاکٹروں نے  معائنہ کیا۔ ہتھنیوں کو  ٹی بی کا مرض لاحق ہے۔


سری لنکن ڈاکٹرز نے بریفنگ میں بتایا  کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں مدھو بالا اور  ملکہ   کا علاج جاری ہے۔ ٹی بی  میں مبتلا ہتھنیوں کا  مستقل علاج چلے گا۔ ہر دو ماہ میں  ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہر چھ ماہ بعد ہتھنیوں کی اسکریننگ کی جائے گی ۔ علاج کے دوران  ہتھنیوں ں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔سفاری پارک میں تفریحی کے لئے آنے والوں کے لئے ہتھنیوں کو دور سے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔